بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکا اور یورپی یونین کا پاکستان کے انتخابات سے متعلق اظہارِ تشویش

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /لندن /برسلز(این این آئی)یورپی یونین اور امریکا نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور دخل اندازی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کا اپنے بیان کہا کہ انتخابات میں آزادی اظہارِ رائے پر غیر معمولی پابندیاں لگائی گئیں۔ترجمان کے مطابق الیکشن میں تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن میں میڈیا پر حملوں اور انٹرنیٹ کی بندش کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اتخابی عمل میں دخل اندازی اور فراڈ کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ جاری رکھیں گے۔میتھیو مِلر نے ٹوئٹ کرتیہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنایا، سیاسی جماعت سے قطع نظر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔دوسری جانب یورپی یونین نے کہا کہ ہم بعض سیاست دانوں کے الیکشن میں حصہ نہ لے پانے، ا?زاد اجتماعات پر پابندی، آن لائن اور آف لائن اظہار رائے پر پابندی، انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی سمیت سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور انتخابی عمل میں سنگین مداخلت کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام رپورٹ کردہ انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں یورپی یونین الیکشن ایکسپرٹ مشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔

امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کی قانونی حیثیت دھوکا دہی سے پاک منصفانہ انتخابات پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک شفاف جمہوری عمل اور ایک ایسی حکومت کے مستحق ہیں جو حقیقی معنوں میں ان کی نمائندگی کرے۔انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے انتخابی نتائج کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک کہ بدانتظامی اور الزامات کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہوتیں۔برطانیہ نے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے فقدان سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں باضابطہ طور پر الیکشن لڑنے کے قابل نہیں تھیں اور کچھ سیاسی رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا گیا۔انہوں نے انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندیوں اور انتخابی نتائج میں تاخیر اور بے ضابطگیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے اور پاکستان کے تمام شہریوں کے مفادات کی انصاف کے ساتھ نمائندگی کرنے کے لیے کام کرے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عوام اور حکومت کو مبارک باد دی۔ترجمان کے مطابق الیکشن سے ملک میں جمہوریت کا استحکام ظاہر ہوتا ہے۔انہوں نے انتخابی عمل کی تکمیل، نئی پارلیمنٹ اور حکومت کی تشکیل اور ملک میں خوشحالی کے لیے پاکستان کے دوست، ہمسایہ اور برادر ملک کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…