منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

این اے 47 کے نتائج کیخلاف شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

datetime 10  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے این اے 47 کے نتائج کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی بخاری کے ہمراہ درخواست دائر کر دی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے جلد مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے کیس کی فوری سماعت کرنے کی درخواست کی، شعیب شاہین نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو پتہ ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے، ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز کو پریشر میں ڈالا جارہا ہے، ماضی میں جو جرم آپ نے کیا آج اس کا ری پلے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…