اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ،مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے’ سردار لطیف کھوسہ

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کے حلقہ این اے 122سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آٹھ فروری کے جنرل الیکشن کے جونتائج آئے ہیں اس میں دھاندلی کے باوجود ہمارے 129 لوگ جیتے ہیں ،میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے ،اگر ان کو رہا نہیں کیا جاتا تو یہ پاکستانیوں کی رائے کی نفی کی جا رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان سے محبت کریں پاکستان کے آئین سے محبت کریں ،پاکستان کے پچیس کروڑ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نہ تو باغی ہے اور نہ ہی غدار ہے عوام ان کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں،صدر پاکستان آرٹیکل 45 کے تحت سزائوں کو کالعدم کریں۔ انہوںنے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے سیاسی بنیاد پر ہیں ذاتی مفاد پر ہیں ،تمام فیصلے عدالت پر ایک کلنک ہیں،ہم نے جو ووٹ لیے ہیں یہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہی ووٹ ہیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم لے کر آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ظل سبحانی اب جلد واپسی کی ٹکٹ کرائیں گے اور کہیں گے کہ مجھے کیوں بلایا کس نے بلایا،نو مئی لندن پلان کا حصہ تھا تاکہ پی ٹی آئی کو تتر بتر کیا جاسکے،جو فراڈ سے رزلٹ لیے گئے ہیں ان کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے،ہم مرکز میں بھی بغیر کسی اتحاد کے حکومت بنائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہ دیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ،مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے ،1971 سے سبق سیکھیں ،25 کروڑ عوام نے فیصلہ دیدیا،صدر پاکستان اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کریں،ہماری اپیلوں پر فوری فیصلے کئے جائیں کیونکہ پہلے فیصلے سیاسی تھے،انشا اللہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی بری ہوں گے ، ہم آزاد نہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھی ہیں،انہیں وزیر اعظم بنائیں گے،ان کے بغیر کو ئی نظام نہیں چل سکتا ۔انہوںنے کہا کہ اس سے بڑا مذاق ہو نہیں سکتا کہ 18 ہزار ووٹوں سے ہارنے والا جتوا دیاگیا،ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں ،مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے ،میرا رزلٹ بھی روکا گیا ہم عدالت جائیں گے ،دوبارہ گنتی کی بھی درخواست دیں گے مل کر چلیں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…