اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نقاب پوش خواتین کی باکسز میں بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو وائرل

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نقاب پوش متعدد خواتین کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر بیلٹ باکسز میں بیک وقت درجنوں بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔نقاب پوش خواتین کی جانب سے باکسز میں درجنوں بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو کو متعدد افراد نے شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ہے۔صحافی منصور مغیری نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نقاب پوش خواتین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرز ڈالتی دکھائی دیں تاہم مذکورہ ویڈیو کو کیماڑی کے حلقہ این اے 242 سے انتخاب لڑنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل نے شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو ان کے حلقے کی ہے۔

قادر مندوخیل نے دعویٰ کیا کہ نقاب پوش خواتین کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہے جو کہ بیلٹ باکسز میں بیلٹ پیپرز ڈال رہی ہیں۔ایک ہی ویڈیو کے حوالے سے متضاد دعوے کیے گئے جب کہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کیا۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بھی مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کا بیج لگائے خواتین جعلی ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔نقاب پوش خواتین کی جانب سے باکسز میں درجنوں کے حساب سے بیلٹ پیپرز ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔اس سے قبل قادر مندوخیل کی جانب سے اپنے حلقے کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرنے اور بیلٹ باکسز کو توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…