جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا، فیصل واوڈا

datetime 9  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا ہے، سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکے ہیں، پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائیگا۔ایک انٹرویومیں انہو ں نے کہا کہ کراچی میں سرپرائز ہوگیا، کراچی میں ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہے گی، پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی، گھٹیا اور ذاتیات پر مبنی فیصلے سنائیں گے تو ردعمل ہی آئیگا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کو مائنس کرکے نظام آگے نہیں چل سکتاجبکہ لولا لنگڑا اقتدار بھی (ن )لیگ کا آخری اقتدار ہوگا، میں جو کہہ رہا ہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائیگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے قانونی ڈھانچے کے اندرونی مسائل کا تدارک کرنا ضروری ہے،جب چاہیں آپ کسی کو گھر بھیج دیتے ہیں، جب چاہیں معاف کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مردے کا ووٹ ڈلتا ہے اور انسان جیتتا ہے، 35 سال میں جو بگاڑ پیدا کیا وہ نیا کام کیا کریں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…