ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

دانیال عزیز کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق مہناز اکبر عزیز اور اْن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا گیا ہے اس سے قبل مہناز اکبر عزیز کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔

اہلیہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ناکے پر دانیال عزیز کو روکا اور زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔واضح رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر اْنہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…