ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

افواج پاکستان کی الیکشن کے مجموعی طور پر پر امن انعقاد پر قوم کو مبارکباد

datetime 8  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)افواج پاکستان نے ملک میں الیکشن کے مجموعی طور پر پر امن انعقاد پر قوم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح افواج کو فخر ہے کہ انہوں نے مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی فراہم اور سول اداروں کی مدد کی اورآئین پاکستان کے مطابق اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 6000 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 137000 فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی اور 7800 سے زیادہ کوئک رسپانس فورس کے دستوں کے ساتھ عوام کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔51بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کے باوجود، جو زیادہ تر کے پی اور بلوچستان میں ہوئے، جن کا مقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا، سیکیورٹی اہلکار پرعزم رہے، ان حملوں میں 12 افراد (جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار شامل ہیں)نے شہادت قبول کی 39 دیگر زخمی ہوئے جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پورے پاکستان میں امن و سلامتی کو مثر طریقے سے یقینی بنایا گیا، فعال انٹیلی جنس اور فوری کارروائی کے ذریعے بہت سے ممکنہ خطرات کو بے اثر کر دیا گیا جو ہمارے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری عمل کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کیا، ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…