بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

datetime 8  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیگا،موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا، گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، اگر ہم کہیں کہ موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ ہمارا نظام انٹرنیٹ پر منحصر نہیں ہے، اس سے ہماری تیاریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کا سامنا رہا۔نیٹ بلاکس کی جانب سے ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا کہ ملک میں عام انتخابات کے تناظر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہی، شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے مسائل کا سامنا ہے۔

قبل ازیں ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں فی الوقت موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…