اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سکیورٹی خدشات ،مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل

datetime 8  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل رکھی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس اچانک معطل ہو گئی ، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد میں موبائل سروس متاثر رہی جبکہ ملک کے دیگر کئی مقامات پربھی موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…