جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشتگردوں کا تھانہ چودہوان پر حملہ ،10 اہلکار شہید ،6 زخمی

datetime 5  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان ( این این آئی )خیبر پختونخوا ہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودہوان پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود نے بتایا کہ رات گئے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانہ چودہوان پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس لائن سے بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تھانہ چودہوان کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، صفدر، اے ایس آئی کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ چودھوان کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، بعد ازاں دہشتگردوں نے تھانے میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا، دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی ۔

ڈی ایس پی درابن نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایلیٹ فورس صوابی کی پلاٹون تھانہ چودھوان پر تعینات ہیں۔ نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلیٰ نے نے شہدا ء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، حکومت اور پوری قوم پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…