منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

9 مئی کی پلاننگ شیخ رشیداوربانی پی ٹی آئی کے ایما پرکی گئی ‘ وعدہ معاف گواہوں کا بیان

datetime 3  فروری‬‮  2024 |

راولپنڈی( این این آئی) بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9مئی کے مقدمات کا معاملہ، راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر،سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر، شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9مئی کے مقدمات پر سماعت ہوئی ، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154کا بیان ریکارڈ کرا دیا، تینوں گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایما پر کی گئی۔راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ، اجمل صابر نے پولیس کو بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…