بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موٹروے پولیس نے امریکی خاتون کو گم شدہ ہیرے کی انگوٹھیاں لوٹادیں

datetime 3  فروری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)موٹروے پولیس نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے دس لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی دو انگوٹھیاں امریکی خاتون کو واپس کر دی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق امریکن نیشنل ڈاکٹر سمیرا لاہور سے ڈی جی خان سفر کر رہی تھیں، خاتون موٹروے ایم تھری جڑانوالہ سروس ایریا واش روم میں ہیرے کی دو انگوٹھیاں بھول گئیں، خاتون نے موٹروے پولیس کو قیمتی ڈائمنڈ رنگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران زاہد اقبال، سلطان خان اور اقبال خان نے سروس ایریا سے رنگ ڈھونڈ لیں، سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کی ہدایات پر ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے خاتون سے رابطہ کیا، پٹرولنگ افسران نے قانونی کارروائی کے بعد انگوٹھیاں خاتون کے حوالے کردیں۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا جب کہ امریکن خاتون ڈاکٹر نے موٹروے پولیس کی دیانت دار کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…