منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا انٹراپارٹی انتخابات پانچ فروری کو کرانے کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات پانچ فروری کو منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈیول جاری کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق’ تمام رجسٹرد ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں اور 31 جنوری 2024 تک رجسٹر ہونے والے تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 کی رات 10 بجے تک ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹ اور بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری کو کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد پی ٹی آئی نے اب دوبارہ پارٹی کے اندر انتخابات کروانے کا فیصلہ کر کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 22 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے لہذا جماعت بلے کے نشان کی اہل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…