منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مری میں برف باری، سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل

datetime 1  فروری‬‮  2024 |

مری(این این آئی) ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے بعد جہاں وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، وہیں سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مری میں برف باری کے بعد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکنگ مافیا نے سیاحوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح رواں سیزن میں پھر سے لوٹ مار شروع کردی ہے۔

مری میں موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والا ایک سیاح اپنی گاڑی پارکنگ میں چھت کے نیچے کھڑی کرنے کی باقاعدہ فیس ادا کرکے گیا، مگر جب وہ واپس آیا تو اس کی گاڑی کھلے آسمان تلے سڑک پر برف میں دھنسی ہوئی ملی۔سیاح کی جانب سے شکایت پر مبنی ویڈیومنظر عام پر آ گئی، جس میں اسے پارکنگ مافیا سے متعلق شکایت کرتے سنا جا سکتا ہے۔سیاح ویڈیو میں ڈی سی مری اور ٹورسٹ کو شکایت کرتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کی اپیل کررہا ہے۔دوسری جانب ٹی ڈی سی پی پنجاب کے عملے نے سیاح کی جانب سے شکایت نوٹ کرلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…