ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فرسٹ ائیر کے طالب علم سے اجتماعی زیادتی ،نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا

datetime 1  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال( این این آئی ) ڈویژنل پبلک سکول اینڈانٹر کالج ساہیوال کے فرسٹ ائیر کے طالب علم محمد عبداللہ سے ہم جماعت 4طلباء کی اجتماعی زیادتی ویڈیو بنا کر با ر بار جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔طالب علم ذہنی توازن کھو بیٹھا ۔ مقدمہ درج کر کے دو طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جی بلاک فرید ٹائون کے بیوپاری چوہدری محمد اجمل کے بھتیجے فرسٹ ائیر کے طالب علم محمد عبداللہ کو اس کے ڈویژنل پبلک سکول کے ہم جماعت 4طالب علموں عثمان، معیز،عادل،جبران اسے سکول میں اکثر تنگ کرتے تھے اور 8جولائی2023کو اسے فرید ٹائون اکیڈمی سے اپنے ہمراہ زبردستی لے گئے ۔

دیگر دو دوست طلباء شمیر لودھی اور موسیٰ کے ہمراہ نا معلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی باری باری کی ۔برہنہ حالت میں ویڈیو فلم بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دے کر بار بار بلوایا اور جنسی تشدد کرتے رہے ۔جس سے نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا اور تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔گھر کے کمرہ میں بند ہو کر رہ گیابچے کا باپ محمد اکمل جب ماہر نفسیات ڈاکٹروں کے پاس طالب علم محمد عبداللہ کو لے کر گیا تو محمد عبداللہ نے آہستہ آہستہ سارا ماجرا اور ملز موں کی طرف سے ہراساں کرنے کا انکشاف کیا تو چچا محمد اجمل کی مدعیت میں پولیس فرید ٹائون نے آج6طالب علموں کے خلاف مقدمہ 375اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو طالب علموں عثمان اور عادل کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے طالب علم کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال سے میڈیکل لیگل بھی کرایا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…