کراچی (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو ایک کپتان کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ کپتانی کی لڑائیاں ختم ہوجائیں۔یہ بات انہوں نے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کے پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو تین سال کے لیے ایک کپتان بنانا چاہیے، کسی کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت نہیں۔شاہد آفریدی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جہاں کپتان کسی وجہ سے میچ میں نہ ہو وہاں صورتحال دیکھ کر کسی کو کپتانی کی ذمہ داریاں دے دیں۔