جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

سبی میں پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھماکا، تین افراد جاں بحق، سات زخمی

datetime 30  جنوری‬‮  2024 |

سبی(این این آئی)بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 7 سے زائد زخمی ہو گئے۔منگل کو سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکے ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔ایس ایچ او سٹی سبی پولیس اسٹیشن ذکااللہ گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ہسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کی ہے۔بم ڈسپوزل اسکاٹس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

انہوں نے کہاکہ دھماکے کی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…