ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کیسز تیزی سے چل رہے ،ایسا لگ رہا ہے میچ فکس ہے، عمران خان

datetime 30  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کیسز تیزی سے چل رہے ہیں ،ایسا لگ رہا ہے میچ فکس ہے،پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا ،ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں،ڈونلڈ لو کو بچانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سائفر کیس میں اسد مجید اور سہیل محمود اہم گواہ ہیں، ڈونلڈ لو کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسز بہت تیزی سے چل رہے ہیں ،ایسا لگ رہا ہے میچ فکس ہے لیکن پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر الیکشن ڈس کریڈٹ کر دیا گیا ہے، اگر صاف و شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان میں معیشت ڈوب جائے گی، اس لئے چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بندھے ہاتھوں سے صرف ایک جلسہ کرنے دیں یہ ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فینڈمینٹل رائٹس کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، ہماری پارٹی کو اٹھنے نہیں دیا جارہا ،سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہمارے کارکنان نکلے اس پر مبارکباد دیتا ہوں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…