پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سیما رند کے پاکستانی شوہر کو بچوں کو مذہب تبدیل ہونے کا خوف، واپسی کیلئے مدد طلب

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پب جی پر بھارتی شہری سے دوستی اور محبت کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے پہلے شوہر نے اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیم سے رابطہ کرلیا۔انسانی حقوق کی تنظیم کی مدد سے بچوں کے حصول کے لیے بھارت میں وکیل کیا جائے گا۔گزشتہ برس مئی میں 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کے شوہر نے بچوں کی واپسی کے لیے انسانی حقوق کی تنطیم انصار برنی ٹرسٹ سے رابطہ کیا ہے۔

انصار برنی کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک خاتون کا بچوں کے ساتھ بھارت منتقلی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک مکمل سوچی سمجھی پلاننگ ہے جس میں دہشت گردی کا عنصر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انصار برنی بتایا کہ بین الاقوامی قوانیں کے تحت بچوں کو ان کا مذہب تبدیل نہیں کرایا جاسکتا، اس کے خلاف بھارتی عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔سیما کے پہلے شوہرغلام حیدرکا کہنا ہے کہ، مجھے اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں کہ سیما مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے کیا کررہی ہیں لیکن میرے بچے معصوم ہیں اور ان کا مذہب تبدیل نہیں کروایا جاسکتا ہے۔غلام حیدر کے سیما سے 4 بچے ہیں جن میں سب سے بڑے کی عمرتقریبا 9 سال ہے۔

سیما کی پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت غلام حیدر بسلسلہ روزگاربیرون ملک مقیم تھا۔واضح رہے کہ سیما کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔ اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو سیما اور سچن نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔اتر پردیش پولیس نے 4 جولائی کو سیما کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پناہ فراہم کرنے پر سچن اور اس کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔ سیما اس وقت سچن کے ساتھ ہی رہائش پزیرہیں اور کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔سیما اور سچن کی زندگیوں پر بھارت میں ایک فلم بھی بنائی جارہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…