اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں، صدرِ مملکت

datetime 27  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہے کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔جامعہ کراچی میں 31 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کر رہی ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اور نئی ایجاد کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کردیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں کہتا کچھ ہوں ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ ریجن میں ہم ڈاکٹر اور انجینئر بنانے میں سب سے پیچھیہیں، ہمارے کروڑوں بچے اسکول سے باہر ہیں جو تشویشناک ہے۔انہوںنے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے۔اپنے خطاب کے دوران صدرِ مملکت عارف علوی نے طلبا، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…