اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے تین بار صدر بنانے کی آفر کی مگر پروٹوکول کی وجہ سے عہدہ نہیں لیا ، اسد قیصر

datetime 27  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور این اے19 کے امیدوار اسدقیصر نے کہا ہے کہ ہمارا ایک سابق وزیر کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی والے یہ آزاد امیدوار ہیں اور انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ لوگ میرے ساتھ آئیں گے لیکن وہ جان لیں کہ یہ آزاد امیدوار نہیں بلکہ تحریک انصاف کے کارکن اور امیدوار ہیں کوئی ایک بھی جرت نہیں کرے گا ہم سب نے حلف لیا ہوا ہے کہ ہم وہی کرینگے جو عمران خان کہے گا۔صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام پی ٹی آئی پی کو بھرپور شکست دینگے اور اس کی کوئی سیٹ نہیں ہوگی،خیبرپختونخوا اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ میرا فیصلہ ہوچکا ہے میں نے وزیراعظم بننا ہے لیکن اب وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ مجھے دو تہائی اکثریت دے دو وہ مطالبہ عوام سے نہیں بلکہ خاص لوگوں سے کررہا ہے،نوازشریف صاحب میرے خیال میں آپ سبق نہیں سیکھ چکے ہیں آپ مسلسل غلطیاں کررہے ہیں۔اسدقیصر نے کہا کہ عمران خان نے تین بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی مگر پروٹوکول کی وجہ سے صدر پاکستان کا عہدہ نہیں لیا ۔

انہوں نے کہا کہ اب نوازشریف کہتے ہیں کہ میں ملکی معیشت سنبھالوں گا ،پوچھنا چاہتا ہوں شہبازشریف کے 16ماہ کی حکومت میں ان کا وزیرخزانہ کون تھا،اسحاق ڈار کی پاس وہ کون سا فارمولا ہے جو وہ شہباز حکومت میں استعمال نہ کرسکے اور نوازشریف حکومت میں استعمال کرینگے، یہ سارا ڈرامہ اور جھوٹ ہے صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی سلیکشن ہو چکی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ چالیس سالہ افغان پرائی جنگ میں پاکستان کا زیادہ نقصان ہوا ہے سدقیصر کا کہنا تھا کہ عوام کو پہلی دفعہ صحت کارڈ کی سہولت ملی تھی وہ بھی چھین لی جیسے ہی ہماری حکومت آئے گی تو سب سے پہلے صحت کارڈ کو بحال کرینگے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…