اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں ،برفباری کی پیشگوئی

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے (ہفتہ ) 27جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی۔حکام کا کہنا ہے کہ طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو 27سے لے کر 31جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ  (ہفتہ ) سے گلگت بلتستان کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔27سے 31جنوری تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔28اور 29جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وفقے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ، 30اور 31جنوری کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا میں ہلکی و درمیانی بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات، ناران میں برف باری سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا خدشہ ہے، برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پنجاب ،خیبر پختونخوا کے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…