پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

فیاض الحسن چوہان کا ٹک ٹاک اکائونٹ بلاک ہوگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ترجمان فیاض الحسن چوہان کا ٹک ٹاک اکائونٹ بلاک ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے مسلسل رپوٹنگ کے ذریعے آئی پی پی ترجمان فیاض الحسن چوہان کا ٹک ٹاک اکائونٹ بلاک کروا دیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں آئی پی پی ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرا ٹک ٹاک اکائونٹ بلاک کروا کر پاکستان تحریک انصاف نے اپنی شکست تسلیم کی ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اگرمیرا مقابلہ نہیں کرسکتی تو ریاست کا کیا کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرا جرم سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا نا ہے، میرا جرم تحریکِ فساد فی الارض کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنا ہے ، پی ٹی آئی میدان میں مقابلہ کرے گیدڑوں کی طرح راہ فراراختیارنہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں سوشل میڈیا پر بھرپور متحرک نہیں ہوں تو پی ٹی آئی کی ہوا اکھڑ گئی ہے، پاکستان کی بقا کی جنگ سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سیاست کے میدان پر جاری رہے گی، بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے پر میرا ٹک ٹاک اکاونٹ بلاک کروایا گیا۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم تگڑی رہے ، پاکستان کے لیے اور تحریکِ فساد فی الارض کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…