ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد،عام انتخابات میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں عام انتخابات 2024 میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد اللہ محمود نے دفعہ 144 کے نوٹفکیشنز بھی جاری کر دئیے ہیں، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت، اس کو جمع کرنے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی، بارودی مواد کے استعمال سے اسٹون کرشنگ پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریڈ زون کشمیر ہائی وے جناح ایوینیو پر جلسے، جلوس اور ریلیوں پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اسپیکر اور سانڈ سسٹم کے بے جا استعمال، فرقہ واریت اور تقاریر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق رف پیپرز، پوسٹر ، بینرز پر قرآنی آیات، مقدس کلمات کی چھپائی، وال چاکنگ پمفلٹ کی تقسیم پر بھی دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔اس میں بتایا گیا کہ گاڑیوں پر سائرن اور ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ، شہر بھر میں پٹرول کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، تھرڈ ایوینیو یونیورسٹی روڈ ، عطا ترک ایوینیو، جناح ایوینیو پر 5 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکیں گے۔کہاکہ شاہرہ سہر وردی کنونشن سینٹر، کشمیر ہائی وے پر بھی 5 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…