پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی کیے گئے 15 سو ملازمین کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

datetime 24  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 ملازمین آج بیورو ا?فس میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہوں گے اور تحقیقات کا حصہ بنیں گے۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے طلب کیے گئے 23 ملازمین بطور کنٹینٹ ڈویلپر کام کرتے رہے، کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتیاں پی ٹی آئی دور حکومت میں کی گئیں۔نیب نے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرنے والے ملازمین کو ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے روبرو طلب کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے، ان خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ رقم سوشل میڈیا ونگ میں تنخواہوں، مراعات کی مد میں خرچ کی گئی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…