پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

datetime 23  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عام انتخابات 2024 کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ لائسنسی و غیر لائسنسی اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے فوری نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشتگردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں جن کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔

صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنسی وغیرلائسنسی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے مطابق 30ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ 4 ہزار خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گی ۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے، سربراہ لاہور پولیس نے الیکشن ڈے پرسپیشل پولیس ٹیمیں تشکیل دیکر نگرانی کی ہدایات بھی جاری کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…