پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بیروزگار شخص کی بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی ، دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

datetime 23  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ کے 5 افراد کی ہلاکتوں کے واقعے پر دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے، بیوی اور بچوں کے سر میں گولیاں ماری گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایئر پورٹ وائر لیس گیٹ کے قریب 5 افراد کی ہلاکتوں کے واقعے پر پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ نے دل دہلا دینے والے انکشافات کئے۔پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ نے کہا کہ جاں بحق خاتون کے سر پر گولی لگی، 6 سالہ جبرائیل کو سر اور دائیں بازو میں 2 گولیاں لگیں، 4 سالہ میکائیل کو سر اور بائیں ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں، 2 سالہ ام ہانی کو سر پر گولی ماری گئی۔

ڈاکٹرسمیعہ نے کہا کہ چاروں افراد کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، احسن نامی شخص کی موت گلا گھٹنے سے واقع ہوئی، جاں بحق افراد کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لے لیے، نمونے فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔یاد رہے کراچی میں گزشتہ روز پیش آئے ایک واقعے سے سب کے دل ہلاکر رکھ دیے، بیروزگار شخص نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔بیوی بچوں اور اپنی زندگی ختم کرنے والے احسن رضا کا نوٹ بھی ملا ہے، جس میں اس نے لکھا تھا کہ میرے بچے، بیوی شہید ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ میں کیا کرنے جارہا ہوں، لو یو آل۔احسن رضا نے اپنے الوداعی نوٹ میں والدین، رشتے داروں اور دوستوں سے معافی بھی مانگی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…