کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کراچی شہر سے سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
کراچی کو سات اضلاع پر مشتمل ہے، اس کے ضلع ملیر سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 84 پر زین کولاچی، پی ایس 85 پر مہوش، پی ایس 86 پر حنیف بنگش، پی ایس 87 پر طاوس خان، پی ایس 88 پر اعجاز سواتی اور پی ایس 89 پر محمد اشرف سموں امیدوار ہوں گے جو مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
کراچی کے ضلع کورنگی سے سندھ اسمبلی کی 7 نشستیں ہیں۔ ان میں پی ایس 90 پر وقاص نیازی، پی ایس 91 پر عابد جیلانی، پی ایس 92 پر واجد حسین، پی ایس 93 پر ساجد حسین میر، پی ایس 94 پر عبدالقدیر، پی ایس 95 پر راجا اظہر اور پی ایس 96 پر محمد اویس الیکشن میں کھڑے ہیں۔کراچی کے ضلع شرقی سے پی ایس 97 پر ریحان سومرو، پی ایس 98 پر جان شیر جونیجو، پی ایس 99 پر زین پرویز، پی ایس 100 پر سید محمد طلحہ، پی ایس 101 پر بیرسٹر علی طاہر، پی ایس 102 پر جمال صدیقی، پی ایس 103 پر علی احمد پھل، پی ایس 104 پر امجد جاہ اور پی ایس 105 پر حنیف سواتی امیدوار ہوں گے۔
کراچی کے ضلع جنوبی میں سندھ اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں جن میں پی ایس 106 پر سجاد سومرو، پی ایس 107 پر خالد رائے، پی ایس 108 پر مراد شیخ، پی ایس 109 پر بلال جدون، اور پی ایس 110 پر ریحان بندوکڑا پی ٹی آئی کے حتمی امیدوار ہیں۔کراچی کے ضلع کیماڑی سے بھی سندھ اسمبلی کی پانچ نشستیں ہیں جن میں پی ایس 111 پر امجد آفریدی، پی ایس 112 پر سربلند خان، پی ایس 113 پر غلام قادر، پی ایس 114 پر شبیر قریشی اور پی ایس 115 پر شاہ نواز جدون امیدوار ہیں۔ضلع غربی میں پی ایس 116 پر ربستان خان، پی ایس 117 پر طارق حسن، پی ایس 118 پر صالح زادہ حسن خان، پی ایس 119 پر سعید آفریدی، پی ایس 120 پر شفیق شاہ اور پی ایس 121 پر ڈاکٹر شکیل امیدوار ہیں۔شہر قائد کا ضلع وسطی جو سندھ اسمبلی کی 9 نشستوں پر مشتمل ہے۔
اس ضلع سے پی ایس 112 پر فرحان غوری، پی ایس 123 پر عمران رانا، پی ایس 124 پر نثار احمد، پی ایس 125 پر فوزیہ صدیقی، پی ایس 126 پر رانا وسیم، پی ایس 127 پر عرفان محبوب جیلانی، پی ایس 128 پر خرم سعید، پی ایس 129 پر سیف باری اور پی ایس 130 سے فیصل علی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جو مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔