لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو اعلیٰ نسل کی بھینس کا تحفہ دیا گیا ۔ گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے انتخابی حلقہ پی پی 159میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ،کارکنان کی جانب سے جگہ جگہ انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ انتخابی مہم کے دوران لیگی رہنما رانا خالد قادری نے مریم نواز کو حلقہ انتخاب میں آنے پر اعلیٰ نسل کی خوبصورت بھینس کا تحفہ پیش کیا۔