ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام علیحدگی کی اجازت دیتا ہے،سپریم کورٹ

datetime 17  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے کے کیس کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام علیحدگی کی اجازت دیتا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے سابق اہلیہ کے امریکا میں ہوئے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خاتون امریکا کے ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہیں، ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکا میں دوسری شادی کرلی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا خلع لینے کے حق میں فیصلہ قانون کے مطابق درست ہے، خلع کے باوجود غیرضروری طورپرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹا گیا جب کہ درخواست گزارنے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوشش کی۔عدالتی فیصلے کے مطابق اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے اور میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد خلع کیخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کردی۔واضح رہے کہ درخواست گزارسہیل احمد نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…