منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

datetime 9  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔منگل کوانسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی سے متعلق 12مقدمات کی سماعت ہوئی،جج ملک اعجاز آصف نے مقدمات کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، تمام 12مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔تھانہ آر اے بازار پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…