منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

قبضہ مافیا نے کئی قبریں مسمار کردیں، بچی کی لاش کی بے حرمتی

datetime 8  جنوری‬‮  2024 |

سکھر (این این آئی) سلطان پور میں قبضہ مافیا نے کئی قبریں مسمارکردیں اور بچی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے سلطان پور کے نواحی گاں میو مہر میں حسن پیر کے قبرستان پر علاقے کے بااثر وڈیرے نے مبینہ قبضے کے بعد بچوں کی لاشیں دفنانے پر پابندی لگا دی۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مبینہ قبضہ مافیا نے متعدد قبروں کو مسمار کر رکھا ہے، بااثر وڈیرے نے کچھ عرصہ قبل قبرستان پر قبضہ کر کے کاشتکاری بھی کی۔قبضہ مافیا نے مبینہ طور پر معصوم بچی کی لاش قبر سے نکال کر قبر میں کانٹے دار جھاڑیاں ڈال دی، بچی کے والد کا الزام ہے کہ بااثر وڈیرے کے کہنے پر قبضہ مافیانے بچے کی لاش قبرسینکالی ہے۔

مرحوم بچی کے والد صابر مہر نے خاموش احتجاج کیا اور بتایا کہ بااثر ہمیں جاں بحق بچوں کی لاشیں دفنانے نہیں دیتے ، بچی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی گئی ، سخت سردی میں لاش سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں انصاف کیا جائے ۔والد محمد صابر مہر اور اس کے لواحقین صبح سے لاشیں رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں ، تاہم علاقے کے ایس ایچ او نے کہا کہ علاقے میں جا کر تفصیلات لیتے ہیں اور معاملہ حل کرتے ہیں۔ایس ایچ او سلطان پور کے مطابق علاقے میں پولیس نفری روانہ کردی گئی ہے،موقع سے تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…