ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش،متنازعہ انتخابات میں شیخ حسینہ واجد پانچویں بار کامیاب

datetime 8  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ اور ان کے اتحادیوں نے کم از کم 85 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ میں بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق 300 نشستوں میں سے ایک تہائی سے زائد نشستوں کے نتائج کے اعلان کے بعد عوامی لیگ اور ان کے اتحادیوں نے کم از کم 85 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

حسینہ واجد ان کی پارٹی عوامی لیگ کو اس الیکشن میں کسی سخت حریف کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لیکن اس نے کچھ حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے سے گریز کیا ہے جو بظاہر مقننہ کو ایک جماعتی ادارہ قرار دیے جانے سے بچنے کی ایک واضح کوشش ہے۔بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں وٹنگ کا تناسب گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں50 فیصد کم رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔رپورٹ کے مطابق وٹنگ کے تناسب میں کمی کی وجہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشلنسٹ پارٹی(بی این پی)کا الیکشن سے بائیکاٹ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپوزیشن کی بائیکاٹ مہم کا ساتھ دیا اور اس مہم نے انتخابات سے قبل حکومت کی طرف سے کیے گئے بڑے کریک ڈاون کی طرف توجہ مبذول کروائی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…