ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں موسم شدید سرد، بالائی علاقوں میں بارش، برفباری سے معمولات زندگی متاثر،لوگ گھروں میں محصور

datetime 8  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کوئٹہ /پشاور ( این این آئی) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، مختلف مقامات پر بارش اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے،میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیاجبکہ دھند کے باعث 12 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔

مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے باعث صوبے کے 20سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔کان مہترزی اور کنچوغی میں میں بھی برف باری اورمسلسل کی وجہ سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ۔توراغبرگوئی،رود ملاذئی اور زیارت میں بھی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔اس کے ساتھ کوئٹہ ، نصیر آباد، بولان، ڈیرہ بگٹی، قلات میں بارش جبکہ زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام میں درجہ حرارت منفی 5، چترال میں منفی 3اور دیر میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاراچنار، پشاور، مالم جبہ، وادی لیپا، نیلم ویلی سمیت بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بالائی پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات، چاغی، تربت گوادر،کیچ ، ٹو ہ اچکزئی ، کا ن مہتر زئی اور پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔زیارت کم ازکم درجہ حرارت منفی3، قلات میں منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر اورجیونی میں 13، تربت میں 14، نوکنڈی میں 8 جبکہ سبی میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ان اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے اورشمالی اضلاع میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹروے ایم 1پشاور سے اسلام آباد، موٹروے ایم تھری کو لاہور سے درخانہ، موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔شدید دھند کے باعث سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسماعیلہ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس اور موٹروے ایم 14کو ہکلہ سے یارک تک بند کر دیا گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران سفر کرنے سے احتیاط کی ہدایت بھی کی ہے۔ملک میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث پیر کے روز بھی 12 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234اور پی کے 112نے لاہور میں لینڈنگ کی ۔

ابو ظہبی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز 161، اسلام آباد سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی 2پروازیں منسوخ ہو گئیں۔نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے 2پروازیں اور کراچی سے سکھر کے لیے پرواز پی کے 530 بھی اڑان نہ بھر سکی۔اسی طرح کراچی سے ملتان کے لیے پی آئی اے کی پرواز 531، پی آئی اے کی ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 اور نجی ایئر لائن کی مسقط سے پشاور آنے اور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے، سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو الرٹ کیا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…