جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

قصاب بے لگام گوشت کے منہ مانگے دام مقرر

datetime 8  جنوری‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد بے لگام قصابو ں نے خودساختہ ریٹ مقرر کر لیے انتظامیہ نے چپ سادھ لی شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو نہ صرف ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں بلکہ سرکاری نرخناموں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانا اس کے بس میں دکھائی نہیں دے رہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں منظر سے غائب ہو چکی ہیں جس کی بنا پر بیلگام قصابوں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں قصا ب حضرات بڑا گوشت 700روپے کلو اور چھوٹا گوشت 2000روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرکے شہریوں کی بھی کھال اتار رہے ہیں قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرکشش مراعات اور تنخواہیں ہیں

وصول کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹیاں مجسٹریٹ سرکاری نرخنا موں پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ہیں اور شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کریں اور من مرضی کے ریٹ وصول کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…