منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلودہ کیا جارہا ہے،مولانا طارق جمیل

datetime 8  جنوری‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)معروف عالم دین ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلودہ کیا جارہا ہے ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا تقاضاکرتا ہے اس وقت سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈے کو فروغ دیا جارہا ہے ہماری افواج شہداء کے خاندان اور تمام مذہبی اورسیاسی رہنماؤں کی دل آزاری کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور جعلی پروپیگنڈے کے فروغ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خاتمے کیلئے علماء کردار ادا کریں سوشل میڈیا کا منفی استعمال ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے رحجان کوختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رو ز فیصل آباد اپنی رہائش گاہ پرچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس ملاقات میں پیر جی خالد محمود قاسمی الحاج محمد اسماعیل مولانا ابراہیم عبداللہ نثار احمد بھی شریک تھے۔

اس موقع پرچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سنجیدہ حلقوں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی قیادت کو اس پر غور کرنا ہو گا اور حکومت بھی اس سلسلہ میں قابل عمل لائحہ عمل تیارکرے اورتمام جماعتوں کو اس قسم کی حرکت کرنے والوں کی مذمت کرنی چاہئے ملک کے آئین جمہوری کلچر اور اسلامی تعلیمات کو مد نظررکھاجائے اس ففتھ جنریشن کے وار میں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی معلومات خود ساختہ پروپیگنڈے عوام میںمایوسی اور غیر یقینی کیفیات پیدا کرتی ہیں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کروائیـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…