اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مری اور گرد و نواح میں آج سے موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان

datetime 8  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مری اور گرد و نواح میںآج سے موسم سرما کی پہلی برف باری متوقع ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نےآج سے مری اور گردونواح میں موسم سرماکی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مری ، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کیباعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سردی مزید بڑھ گئی ، بعض علاقوں میں دھند کا راج برقرار رہا جبکہ بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں پارا منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری تک گر گیا، جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے ، پشاور میں بھی دھند کی لہر بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…