منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں نئے کورونا ویریئنٹ کے دو مشتبہ کیس سامنے آگئے

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں نئے کورونا ویریئنٹ کے دو مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔کراچی پہنچنے والے دو فضائی مسافروں کے چیک اپ سے ان کے نئے کورونا ویریئنٹ میں مبتلا ہونے کا پتا چلا۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دونوں کس ویریئنٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دونوں نئے کیس نئے کورونا ویریئنٹ JN.1کے ہوسکتے ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں حکومتیں شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جن دو افراد میں نئے کورونا ویریئنٹ کا پتا چلا ہے ان کی عمریں 50 اور 60 سال کے درمیان ہیں اور وہ بالترتیب بنکاک اور جدہ سے جمعرات اور جمعہ کو آئے تھے۔کراچی پہنچنے والے دونوں فضائی مسافروں میں فلو کی علامات پائی گئیں اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ دونوں کے نمونے حتمی تجزیے کے لیے مقامی یونیورسٹی کی لیب کو بھجوادیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایاکہ کورونا کا نیا ویریئنٹ انتہائی متعدی ہے۔ مریضوں کو قرنطینہ کیا جانا چاہیے تاکہ دوسرے افراد اس سے محفوظ رہیں۔دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے آبائی شہروں ڈیرہ غازی خان اور سانگھڑ جانے دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ایک پرواز کے صرف 2 فیصد مسافروں کی ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے اسکریننگ کی گئی۔ سندھ کے محکمہ صحت نے بتایاکہ قرنطینہ کی سہولتوں کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔جے این ون بہت تیزی سے پھیلنے والا کورونا ویریئنٹ ہے اور اس وقت امریکہ میں کورونا کے 60 فیصد کیس اسی کے ہیں۔

وہاں تین ہفتوں کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔دی انفیکشیس ڈزیزز سوسائٹی آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر رفیق خانانی نے بتایاکہ جے این وننے امریکہ، یورپ، افریقا، چین، بھارت، کینیڈا اور ویتنام سمیت 50 سے زائد ملکوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ عالمی ادارہ صحت بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کرچکا ہے۔ڈاکٹر رفیق خانانی نے بتایا کہ فلو کی علامات کے علاوہ یہ بیماری شدید اضطراب اور نیند کی کمی سے بھی تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکورونا کا نیا ویریئنٹ زیادہ شدید نہیں تاہم معمر افراد زیادہ ہدف پذیر ہیں کیونکہ ان میں قوتِ مدافعت خاص کم ہوتی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…