منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سزائے موت پانے کے سبب معطل جج کے 10 سال سے تنخواہ و مراعات لینے کا انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قتل کیس میں سزائے موت کے سبب قید معطل سیشن جج کے 10 سال سے تنخواہ اور مراعات لینے کا انکشاف ہوا ہے۔معطل سیشن جج سکندر لاشاری سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے کے قتل کے الزام میں 2014ء میں گرفتار ہوا تھا۔معطل جج سکندر لاشاری کو اے ٹی سی نے 2018ء میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا، 2020ء میں سندھ ہائی کورٹ نے اس کی اور شریکِ جرم کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔مجرم جج سکندر لاشاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ نے تاحال کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی ہے، معطل جج تاحال ہائی کورٹ کے ریکارڈ میں سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

قیدی معطل جج سکندر لاشاری گرفتاری کے دن سے تاحال تمام مراعات سمیت مکمل تنخواہ لے رہا ہے، اس نے گزشتہ ماہ دسمبر 2023ء کی تنخواہ 5 لاکھ 41 ہزار روپے وصول کی۔قید جج سکندر لاشاری کی فیملی کے پاس تاحال جوڈیشری کی سرکاری گاڑی بھی ہے۔قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ قواعد کے مطابق جرم میں ملوث ہونے کے شواہد پر کسی انکوائری کی ضرورت نہیں، جرم میں ملوث ہونے کے شواہد پر فوری ملازمت سے بر طرف کیا جانا چاہیے۔سابق جج اسد راشدی نے اس حوالے سے کہاکہ سزا یافتہ جج کو بر طرف کر کے تمام مراعات واپس لینی چاہیے تھیں، اس کیس میں جوڈیشری کا رویہ جانبدارانہ اور اپنے افسر کو سپورٹ کرنے والا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ سکندر لاشاری کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات نے سزا کو بے معنی بنا دیا ہے۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ سہیل لغاری نے رابطے اور تحریری درخواست کے باوجود اس معاملے پر موقف نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…