ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گھر میں آتشزدگی نے ہنستا بستا گھر ویران کر دیا، 4بہن بھائی جھلس کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 4بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر ایک چھوٹے سے کرائے کے گھر میں رہتا تھا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا باپ نانبائی ہے جو صبح سویرے کام پر چلا گیا تھا۔جاں بحق بچوں کی ماں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، کمرے میں گیس سلینڈر کا چولہا پڑا تھا جس سے کمرے میں آگ لگی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر دیا، گھر میں لگنے والی آگ سے چار بچے جھلس گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کی شناخت 12سالہ ایمان فاطمہ، 8سالہ نور فاطمہ، 5سالہ ابراہیم اور 2سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی۔ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلی پنجاب نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے اور بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دریں اثنا لاہور کے علاقے گرین ٹائون میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرکے آگ بجھائی۔ واقعے میں 2بچوں سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جن میں 10سالہ حسین ، 12سالہ بنیامین اور 40سالہ جہانزیب خان شامل ہیں ، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…