ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آج بھی خواتین دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی ہیں،مولانا طارق جمیل

datetime 9  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام (نیوزڈیسک)پاکستان کے ممتازعالمِ دین مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ خواتین انہیں اب بھی دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو میں شرکت کے دوران دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ پر روشنی ڈالی۔شو کے میزبان نے جب دوسری شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میری ایک ہی شادی ہے جو کہ ارینج ہوئی تھی، مجھے پچھلے سال تک خواتین دوسری شادی کیلئے پیغامات بھجواتی تھیں‘۔

اپنی اہلیہ سے متعلق مولانا طارق جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میری زندگی بہت مشکل گزری ہے، اس مشکل زندگی میں میری اہلیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی زندگی مشکل تھی کیونکہ میں ہمیشہ تبلیغ کے لیے باہر رہتا تھا لیکن وہ اکیلے ہی ہمارے بچوں اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں‘۔مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ’میں اپنے کسی بھی بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود نہیں تھا، لہٰذا یہی وجہ ہے کہ میں نے دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا‘۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ ’خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش کے باوجود میں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا، خواتین مردوں کی کمزوری ہیں لیکن اپنے آپ پر سخت کنٹرول رکھنا چاہیے‘۔خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف عالم دین ہیں، وہ اپنے دینی بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ایک بین الاقوامی میگزین کی رپورٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل دنیا کے 32 ویں بااثر ترین مسلمان ہیں۔رواں سال اکتوبر کے اختتام پر میں مولانا طارق جمیل کو گہرا صدمہ پہنچا جب ان کے صاحبزادے عاصم جمیل انتقال کر گئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…