منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، پوسٹ مارٹم کیلئے آئندہ ہفتے مشاورت کا آغاز ہوگا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے پوسٹ مارٹم کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ہفتے سے اہم مشاورت کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے، ورلڈکپ کے دوران بھی چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں تاہم ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنیکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائیگا، سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنیکا خواہشمند ہے، عمرگل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید اور محسن خان سے مشاورتی عمل ہوگا۔

سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت ہوگی اور شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکا اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے،کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت بھی ہوگی، ریڈبال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع نے کہاکہ کوچنگ کے لیے جسٹن لینگر کا نام بھی لیا جانے لگا ہے تاہم کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلی عہدیدار آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہونیکی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنیکا مشورہ دینے لگے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…