منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے (این این آئی) آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین اسٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ان کی 84 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 6 چھکے، 6چوکے شامل تھے۔

اس کے علاہ ڈاڈ ملان 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز اسکور کیے، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکارین نے ایک وکٹ لی۔انگلینڈ کے 340 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔نیدرلینڈ کی جانب سے اسکاٹ ایڈورڈز 38 ، ویسلے بریسی37 اور سائبرانڈ 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ باسڈی لیڈا 10، میکس او ڈوڈ 5 اور میکارین 4،کولن ایکرمین اور وین ڈر میروی صفر پر آٹ ہوئے جبکہ وان بیک 2 اور آریان دت ایک رن بنا سکے۔

تیجا ندا منورو 41 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔انگلینڈ کے معین علی اور عادل رشید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدرلینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…