جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میکسویل کی 201رنز کی شاندار اننگز ،افغانستان سے جیت چھین کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) ورلڈ کپ کے39ویں میچ میں آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 291رنزبنائے، ابراہیم زدران 129رنزبناکر ناقابل شکست رہے اور ورلڈ کپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ 30اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔

راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آئوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے کھیلنا شروع کیا تو 91 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی 7وکٹیں گر گئیں جس کے بعد گلین میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی گرائونڈ میں چھکے چوکے مار کر 201رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور افغان بائولر زکا بھرکس نکال کر فتح اپنے نام کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…