منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعظم نے بھارت میں شیروانی خریدنے کی خبر کی تردید کردی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیدیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کھلاڑیوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی پی آر کمپنی کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا اور ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔

انسٹا اسٹوی میں لکھا گیا کہ ہم مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں جن کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں۔انسٹا اسٹوری کے مطابق یہ خبریں خود بابر اعظم کے لیے بھی حیران کْن (سرپرائز) ہیں، ہم ان تمام گردشی اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کسی بھی پروپیگنڈا اور غلط خبروں سے بچنے کے لیے خبر کی تصدیق پر زور دیا۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے دوران معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی شیروانی خریدی ہے جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ان گردشی خبروں کی جیو اور جنگ پہلے ہی تردید کرچکا ہے تاہم اب خود کپتان بابر اعظم نے بھی انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…