ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف 7 وکٹوں سے کامیابی، سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دے دی،بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 205رنز کا ہدف پاکستان نے 33ویں اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،بنگلادیش کے خلاف کامیابی پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈ کپ میں تیسری کامیابی ہے،دوسری جانب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے بقیہ 2میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہے۔بھارتی شہر کولکتہ میںکھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 204رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔بنگلہ دیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور اپنے ابتدائی 2 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ میچ کی پانچویں گیند پر جبکہ دوسری وکٹ تیسرے اوورز میں 6 رنز پر گری۔بنگلادیشی بیٹر تنزید حسن کو شاہین آفریدی نے صفر پر ایل بی ڈبلیو جبکہ نجم الحسین کو 4رنز پر کیچ آئوٹ کرایا۔شاہین آفریدی کے بعد حارث رف نے بھی اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، بنگلا دیش کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 23رنز پر گری جب مشفق الرحیم 5رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔

بعدازاں لٹن داس اور محمود اللہ نے چوتھی وکٹ پر 79رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 102رنز تک پہنچایا جس کے بعد 21ویں اوورز میں لٹن داس 45رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 31ویں اوور میں 130رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے محمود اللہ کو 56 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔اس کے بعد اگلے ہی اوور میں 140کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا، توحید ہری دوائے 7 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 185رنز پر گری جب خطرناک دکھائی دے رہے شکیب الحسن حارث رف کی گیند پر 40ویں اوور میں کیچ آئوٹ ہوئے، بنگلادیشی کپتان نے 43رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کو آٹھواں نقصان 200رنز پر ہوا، جب مہدی حسن میراز 25رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں محمد وسیم جونیئر نے بولڈ کیا، اسی اوور میں وسیم نے پہلے تسکین احمد اور پھر اگلے اوور میں مستفیض الرحمان نے کو بولڈ کردیا، تسکین احمد نے 6 اور مستفیض الرحمان نے 3 رنز بنائے۔اور یوں پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کے سبب بنگلادیش کی ٹیم پورے 50اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 45.1اوورز میں 204رنز پر ہی آل آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 23رنز دے کر 3 جبکہ محمد وسیم نے 31رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ حارث رف نے 2جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

بنگلادیش کے 205رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128رنز کی شراکت داری بنی۔تاہم پھر عبداللہ شفیق 9 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 69گیندوں پر 68رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، انہیں مہدی حسن میراز نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا اور وہ کچھ دیر کے ہی مہمان ٹھہرے۔ بابراعظم 16گیندوں پر 9رنز بناکر مہدی حسن میراز کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آئوٹ ہوگئے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تیسری وکٹ 169رنز پر فخر زمان کی صورت میں گری جب اوپننگ بلے باز چھکا مارتے ہوئے بانڈری پر کیچ آٹ ہوئے، فخر زمان نے 74گیندوں پر 81رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

چوتھی وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 36رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو جیت دلوائی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 26اور افتخار احمد 17رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اور یوں گرین شرٹس نے بنگہ دیش کی جانب سے دیا گیا 205رنز کا مطلوبہ ہدف 32.3اوورز میں باآسانی پورا کرلیا اور 7وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔شاندار بیٹنگ کرنے پر پاکستان کے فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔بنگلادیش کی جانب سے تینوں وکٹیں مہدی حسن میراز کے حصے میں آئی،اس کے علاوہ اور کوئی بولر وکٹ لینے میں ناکام رہا۔

شاہین آفریدی تیز ترین 100وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے 51میچز میں 100ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52میچز میں 100وکٹیں مکمل کی تھیں۔آئی سی سی کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیپالی بولر سندیپ لمیچانے ہیں جنہوں نے 42میچز میں 100وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان ہیں جنہوں نے 44میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ پاکستانی اسپن بولر ثقلین مشتاق 53میچوں میں 100وکٹیں حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…