ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے، مکی آرتھر

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے۔جنوبی افریقا کے خلاف شکست پر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس نے کہا کہ ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی، یہاں 300 رنز ہونا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ رنز نہ کر پائی، ہم نے ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی۔پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کوشش سب کر رہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی، ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے۔

اْنہوںنے کہاکہ افغانستان کے خلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے، آج جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ بقیہ 3 میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں، ہم نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آخری 5 اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے، اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا، ہم نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا۔پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بابر اعظم یا انضمام الحق یا کسی پر بھی الزام دینا ٹھیک نہیں ہوگا، جانتا ہوں کہ پلیئرز اور اسٹاف نے پوری کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…