منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ، افغانستان کی جیت پر عرفان پٹھان کا رقص

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں رقص کیا جس کی ویڈیو خود انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اسٹیڈیم میں افغان اسپنر راشد خان کے ہمراہ بھنگڑا کیا، ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھا کہ میں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا۔

ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کرنے والے عرفان سے متعلق کئی لوگوں نے تبصرے کیے اور اس صورتحال کو ”بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ”قرار دیا اور ایکس پر متعدد پوسٹ کیں جس میں عرفان پٹھان کو کچھ لوگوں نے پیشہ ورانہ طور پر پیش آنے کا مشورہ بھی دیا۔

عرفان پٹھان کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ ڈانس کی ویڈیو پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا شکریہ عرفان بھائی، یہ لمحہ بہترین تھا۔اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر ایک بہتر ٹیم جیتی، پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…