چنائی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔افغانستان کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا، ہمارا ٹوٹل اچھا تھا لیکن بائولنگ میں ہم اچھا نہیں کرسکے کیونکہ ہمارے سپنرز مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے۔
ورلڈ کپ میں اگر آپ کسی ایک شعبے میں بھی کمزور ہیں تو میچ میں واپسی ممکن نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹوٹل اچھا تھا اور اس کے دفاع میں ہم نے بائولنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی تاہم ہم وکٹیں نہ لے سکے اس کا سارا کریڈٹ افغانستان بلے بازوں کو جاتا ہے،ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بھی پچ سپنرز کو سپورٹ کر رہی تھی، افغانستان کے بلے بازوں پر کوئی دبائو نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شکست کے بعد دبائو میں رہنے والی بات درست نہیں ہے، کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کے باقی تمام میچوں میں کامیابی حاصل کریں۔