بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے تاہم افغانستان نے پاکستان کا283رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87رنز بناکر نمایاں رہے،افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران کو عمدہ بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پیرکوچنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر282رنز بنائے، بابر اعظم 74اور عبد اللہ شفیق 58رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان 50رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر 56کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، امام 17رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے۔ایک وکٹ گرنے کے بعد بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی54رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عبد اللہ 58رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان بھی 8رنز بناکر نور احمد کا شکار ہوئے جبکہ سعود شکیل 25رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ایسے میں کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی 92گیندوں پر 74رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27گیندوں پر 40اور شاداب 38گیندوں پر 40رنز بناکر ئوآٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یوں پاکستان نے 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پاکستان کے 283رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز نے شروع سے ہی پاکستان بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، دونوں اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم کو 130رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔گرین شرٹس کی جانب سے گندی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے بولرز مخالف ٹیم پر دبائو نہیں ڈال سکے۔

تاہم اوپنر گرباز 65اور ابراہیم 87رنز بناکر آئوٹ ہوئے، 2وکٹیں گرنے کے بعد بھی افغان ٹیم بالکل دبائو میں نہیں آئی اور کپتان حشمت اللہ اور رحمت شاہ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت دلوادی۔کپتان حشمت اللہ 48اور رحمت شاہ 77رنز بناکر ناقابل شکست رہے، افغانستان نے پاکستان کا ہدف 49اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران کو عمدہ بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…